حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان رہبری کے نمائندے اور تہران کے امام جمعہ آیت اللہ محمد امامی کاشانی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، مرحوم 3 اکتوبر 1931 کو پیدا ہوئے اور مدرسہ شہید مطہری کے سربراہ بھی رہے۔
آیت اللہ امامی کاشانی انقلاب اسلامی ایران کے وقت امام خمینیؒ کے خاص حامیوں میں تھے اور انقلاب کی کامیابی کے بعد بھی مختلف ذمہ داریوں کو سنبھالا اور آخری وقت تک انقلاب اور نظام اسلامی کی خدمت کی۔
تہران میں تشییع جنازہ کے بعد مرحوم کا جسد خاکی مشہد مقدس منتقل کیا جائے گا جہاں حرم امام رضا علیہ السلام میں ان کی تدفین ہوگی۔